لاہور: ( پبلک نیوز) پارٹی سے انحراف کرنے والے اراکین اسمبلی کو تاحیات نااہل قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست داٸر کر دی گئی ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا گیا ہے کہ آئین کسی بھی رکن اسمبلی کو پارٹی سے منحرف ہونے کی اجازت نہیں دیتا۔ آٸین کے مطابق ووٹ پارٹی کی امانت ہے، اس میں خیانت نہیں کی جا سکتی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ جمہوریت کے لیے کینسر اور زہر قاتل ہے۔ آٸین کے مطابق اب کسی بھی سیاسی جماعت کا فارورڈ بلاک نہیں بن سکتا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں بدترین ہارس ٹریڈنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔ پنجاب اسمبلی میں ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے اکٹریتی پارٹی کو شکست دے کر حمزہ شہباز وزیراعلٰی بنے۔ آٸین کے تحت منحرف ہونے والے اراکین کے ووٹ گنے ہی نہیں جا سکتے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ منحرف اراکین کی نااہلی تاحیات ہوتی ہے۔ عدالت آرٹیکل 63 اے کی تشریح کرے اور پارٹی سے انحراف کو غیر آٸینی قرار دے۔ عدالت پارٹی سے انحراف کرنے والے اراکین کو تاحیات نااہل قرار دے۔