ایف سی این اے: پاک فوج کا ایک اور ہیلی ایویکیوویشن مشن

پبلک نیوز: پاک فوج نے گلتری کی رہائشی، 21 سالہ خاتون شاہدہ کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ اسکردو منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہدہ پچھلے 4 ماہ سے اوریگانو کا شکار تھی اور پچھلے 4 دنوں سے تیز بخار میں مبتلا تھی۔ ایف ٹی سی بونیال پہنچنے پر شاہدہ کا ابتدائی علاج معالجہ کیا گیا۔

تاہم، شدید انفیکشن کی وجہ سے مریض کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے مریض کو ہیلی کے ذریعے ایویکیوویٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مریضہ اپنے اٹینڈنٹ کے ہمراہ مزید علاج کے لیے بحفاظت سی ایم ایچ اسکردو پہنچ گئی۔ مریضہ کے گھر والوں نے پاک فوج کی خرمات کو تہے دل سے سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

Watch Live Public News