ویب ڈیسک :بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کی 97 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔
شلپا کے بزنس مین شوہر راج کندرا کے خلاف فحش فلموں کی تیاری اور اس کی تشہیر کے سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے ای ڈی نے تقریباً 97.79 کروڑ روپے کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے ضبط کئے ہیں۔
یہ کارروائی منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون( PMLA 2022)کے تحت کی گئی ہے۔ ان میں ممبئی کے مضافاتی علاقے جوہو میں ایک رہائشی فلیٹ جو شلپا شیٹی کے نام ہے، ساتھ ہی پونے میں ایک بنگلہ اور کندرا کے ایکویٹی شیئرز بھی شامل ہیں۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی کارروائی مہاراشٹر پولیس اور دہلی پولیس کی طرف سے میسرز ویری ایبل ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ، مرحوم امیت بھردواج، اجے بھردواج، وویک بھردواج، سمپی بھردواج، مہندر بھاردواج اور کئی دیگر ایم ایل ایم ایجنٹوں کے خلاف درج کی گئی متعدد ایف آئی آرز کی بنیاد پر تحقیقات کے طور پر سامنے آئی ہے۔