سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے کیس میں گرفتار ملزم کی پولیس حراست میں خود کشی 

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے کیس میں گرفتار ملزم کی پولیس حراست میں خود کشی 
سورس: ویب ڈیسک

 ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے کیس میں گرفتار ایک ملزم نے پولیس کی حراست میں خودکشی کی کوشش کی جس کو علاج کے ذریعے سے بچانے کی کوشش کی گئی مگر وہ دورانِعلاج دم توڑ گیا۔

رپورٹ کے رپورٹ کے مطابق ملزم نے پولیس کی حراست میں خودکشی کرنے کی کوشش کی جس کے بعد اسے فوراً اسپتال لے جایا  کیا گیا لیکن علاج کے دوران ہی وہ دم توڑ گیا۔

واضح رہے کہ ملزم کی شناخت 32 سالہ انوج تھاپن کے نام سے کی گئی تھی اور اس پر ممبئی میں سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والے اسلحے کا انتظام کرنے کا الزام تھا۔

انوج تھاپن نے ملزم وکی گپتا اور ساگر کو اسلحہ فراہم کیا تھا اور پھر ان دونوں نے 14 اپریل کی صبح سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی تھی۔

ممبئی پولیس نے اس کیس کی تفتیش کرتے ہوئے پہلے ملزم وکی گپتا اور ساگر کو بھارتی ریاست گجرات کے علاقے بھوج سے گرفتار کیا تھا اور اس کے بعد  انوج تھاپن کو ایک اور ملزم سونو سبھاش چندر کے ساتھ 25 اپریل کو بھارتی ریاستِ پنجاب سے گرفتار کیا تھا۔

ممبئی پولیس نے اس کیس میں گرفتار تمام ملزمان کے خلاف اسٹریجنٹ مہاراشٹر کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ (MCOCA) کا مطالبہ کیا ہے۔

Watch Live Public News