مفاہمت، مکالمہ اور باہمی اعتماد سے ملک میں سیاسی و معاشی استحکام آئے گا، چودھری سرور

مفاہمت، مکالمہ اور باہمی اعتماد سے ملک میں سیاسی و معاشی استحکام آئے گا، چودھری سرور
کیپشن: مفاہمت، مکالمہ اور باہمی اعتماد سے ملک میں سیاسی و معاشی استحکام آئے گا، چودھری سرور

ویب ڈیسک: سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ مفاہمت، مکالمہ اور باہمی اعتماد سے ملک میں سیاسی و معاشی استحکام آئے گا۔ 

اپنے بیان میں سابق گورنر پنجاب نے کہا کہ سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنے کے بجائے مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہوگا۔ سیاسی استحکام کے بغیر معیشت مضبوط اور عوامی مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ علیمہ خان کی گرفتاری سے مفاہمت کی فضا خراب اور سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک مزید سیاسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ تلخ ماضی کو فراموش کرکے آگے بڑھنا ہوگا۔ حکومت اور اپوزیشن موجودہ حالات میں تحمل، برداشت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ آئین، قانون اور جمہوری اصولوں کے دائرے میں بامقصد مکالمہ شروع کیا جائے۔

  چودھری سرور نے کہا کہ قومی مسائل کا پائیدار حل گرفتاریوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال میں نہیں۔ قومی مسائل کا حل مذاکرات، انصاف اور سیاسی مفاہمت میں پوشیدہ ہے۔

Watch Live Public News