بیرونِ ملک سفر اور عمرہ زائرین کیلئے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا آسان طریقہ

بیرونِ ملک سفر اور عمرہ زائرین کیلئے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا آسان طریقہ
کیپشن: بیرونِ ملک سفر اور عمرہ زائرین کیلئے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا آسان طریقہ

ویب ڈیسک: بیرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں اور عمرہ زائرین کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ آن لائن حاصل کرنے کا آسان طریقہ جاری کردیا گیا۔

ایئرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 14 ستمبر سے تمام ایئرپورٹس پر نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیے جانے کے بعد نادرا نے مسافروں کی سہولت کے لیے آن لائن طریقہ کار جاری کیا ہے۔

مسافر گھر بیٹھے نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم (NIMS) کے ذریعے چند منٹوں میں کیو آر کوڈ والا ڈیجیٹل ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا طریقہ:

نادرا کے NIMS پورٹل پر جائیں۔
CNIC نمبر اور تاریخِ اجراء یا پاسپورٹ کی تفصیلات درج کریں۔
مطلوبہ بنیادی معلومات اور سیکیورٹی کوڈ درج کرکے تصدیق کریں۔
100 روپے فیس ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ، جیز کیش یا ایزی پیسہ کے ذریعے ادا کریں۔
ادائیگی کی تصدیق کے بعد کیو آر کوڈ والا ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کرکے پرنٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔
محکمہ صحت نے بین الاقوامی مسافروں، خصوصاً عمرہ زائرین، کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایئرپورٹ پہنچنے سے قبل ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرلیں تاکہ چیک اِن یا بورڈنگ کے وقت ممکنہ تاخیر سے بچا جاسکے۔

ایئرلائنز کو بھی عمرہ زائرین کو بورڈنگ پاس جاری کرنے سے قبل ان کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Watch Live Public News