حریم شاہ ویڈیو زلیک کیس: ایف آئی اے نے صندل خٹک کو گرفتار کرلیا

حریم شاہ ویڈیو زلیک کیس: ایف آئی اے نے صندل خٹک کو گرفتار کرلیا
اسلام آباد : فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے معروف ٹک ٹاکر صندل خٹک کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیوز لیک کیس کی سماعت کی۔عدالت میں مدعی حریم شاہ اور ملزمہ صندل خٹک اپنے وکلا کے ہمراہ پیش ہوئیں ۔ کیس کی سماعت کے دوران صندل خٹک نے موقف اختیار کیا کہ میں نے حریم شاہ کی ویڈیو بنائی اور نہ لیک کیں، حریم شاہ کی ویڈیوز ابھی لیک ہوئیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ مجھے سال سےتنگ کررہی ہے، حریم مجھے نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کر رہی ہے۔ اسی دوران حریم شاہ نے ویڈیو ز اور تصاویر کمرہ عدالت میں دکھائیں ۔ پراسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ٹک ٹاک پر کشمیر کی آزادی کے لیے ویڈیوز نہیں ڈالی جاتیں، ٹک ٹاکر جو ویڈیوز بناتے ہیں، سب کو معلوم ہے۔ دلائل سننے کے بعد اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے ٹک ٹاکر صندل خٹک کی درخواست ضمانت مسترد کردی جس کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے انہیں گرفتار کرلیا ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔