زرداری کو 21 توپوں کے احتجاج کی سلامی پیش کردی،بیرسٹرگوہر

زرداری کو 21 توپوں کے احتجاج کی سلامی پیش کردی،بیرسٹرگوہر
کیپشن: 21 gun protest salute offered to Zardari, Barrister Gohar

ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج زرداری کو 21 توپوں کے احتجاج کی سلامی پیش کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سنی اتحاد کونسل کے اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے اپنے بیان میں کہا کہ آج کے اجلاس میں ہم نے زرداری کو 21 توپوں کے احتجاج کی سلامی پیش کی ہے۔ ہم نے زرداری کو مجبور کیا کہ اس نے اپنی تقریر ادھوری چھوڑی۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ یہ لوگ عہدے بانٹتے ہیں۔ آئین اور قانون کے دائرے میں اپنی ذمہ داری پوری کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کی جگہ پر شیشے لگا دیے گئے ہیں۔

ایوان میں قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، عمرایوب

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب نے کہا کہ آج یہاں ایک غیرقانونی صدر کا خطاب آپ سب نے سنا۔ میں نے بحثیت اپوزیشن لیڈر پوائنٹ ریز کرنے کی کوشش کی۔ قانون ہے کہ جس وقت بھی اپوزیشن لیڈر اٹھے گا اسے فلور دیا جاتا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ اس ایوان میں قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ آرٹیکل 41 کے تحت صدر ریپبلک کی نمائندگی کرتا ہے۔ آصف علی زرداری نے بحثیت صدر پیپلز پارٹی سے استعفی نہیں دیا۔

Watch Live Public News