کابل ایئرپورٹ کو سویلین ایئرٹریفک کےلیے کھول دیا گیا، امریکی سینٹ کام کے مطابق کرزئی ایئرپورٹ محفوظ اور فعال ہے، فوجی طیاروں کے ذریعے 2200 امریکی سفارتکاروں اور شہریوں کو نکال لیا گیا، کمانڈر جنرل مکینزی کا کہنا ہے کہ اس وقت امریکی شہریوں کا تحفط اولین ترجیح ہے، جنرل مکینزی نے دوحہ میں امریکی انخلاء میں مداخلت کےخلاف خبردار کیا تھا۔ افغانستان میں پاکستان کے سوا تمام ممالک کے سفارتخانے بند، انخلا کے خواہش مندوں کو مکمل ویزا سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،افغان شہریوں کے ساتھ دیگر غیر ملکیوں کو بھی قونصلر سروس فراہم کی جارہی ہے، افغان شہریوں کا کہنا ہے کہ کابل میں پاکستان کے سوا دیگر سفارتخانے بند ہیں، مشکل حالات میں ویزا سہولت فراہم کرنے پر پاکستانی حکام کے شکرگزار ہیں۔ افغانستان کی صورتحال پر برطانوی آرمی چیف کا بیان، کہتے ہیں طالبان نے کابل کو مستحکم اور پُرامن رکھا ہوا ہے، طالبان کے ساتھ زمین پر موثر تعاون کررہے ہیں، ہمارے انخلاء میں رکاوٹ نہیں ڈالی جارہی ہے، ہمیں طالبان کی قیادت کو سننا ہوگا، روزانہ حامد کرزئی اور ڈاکٹر عبداللہ سے بات ہورہی ہے، افغانستان میں معقول، جامع حکومت کے قیام کا امکان ہے۔ افغانستان کی صورتحال پر برطانوی آرمی چیف کا بیان، کہتے ہیں طالبان نے کابل کو مستحکم اور پُرامن رکھا ہوا ہے، طالبان کے ساتھ زمین پر موثر تعاون کررہے ہیں، ہمارے انخلاء میں رکاوٹ نہیں ڈالی جارہی ہے، ہمیں طالبان کی قیادت کو سننا ہوگا، روزانہ حامد کرزئی اور ڈاکٹر عبداللہ سے بات ہورہی ہے، افغانستان میں معقول، جامع حکومت کے قیام کا امکان ہے۔ یورپی یونین کا افغانستان میں انسانی بنیادوں پر امداد جاری رکھنے کا اعلان، وزیرخارجہ جوزف بورل نے کہا یورپی یونین کو افغان فورسز کی طالبان سے لڑنے کی صلاحیت جانچنے میں غلطی ہوئی، طالبان انسانی حقوق کا احترام کریں اور خواتین کو تحفظ دیں۔ ہر کرپٹ آدمی کی سرشت میں ملک سے بھاگنا ہوتا ہے، وزیراعظم عمران خان نے اشرف غنی کو سمجھانے کی بہت کوشش کی، لیکن سابق صدر کے ذہن میں فتور تھا، وزیرداخلہ شیخ رشید کی نیوز کانفرنس،کہا پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کی سازش ناکام رہی، سرحدوں کی صورتحال معمول کے مطابق ہے،کسی کو پاکستان میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔