قرعہ اندازی میں چیف جسٹس پاکستان کا پلاٹ نکل آیا

قرعہ اندازی میں چیف جسٹس پاکستان کا پلاٹ نکل آیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے سیکٹر ایف 14 اور، ایف 15 کے پلاٹس کی قرعہ اندازی کا عمل آج مکمل کیا گیا۔ اس دوران پاکستان کے چیف جسٹس گلزار احمد کا بھی پلاٹ نکل آیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف 14 اور ایف 15 میں پہلا مرحلہ کے دوران مختلف کیٹگریز کے 4 ہزار 7 سو پلاٹس کی قرعہ اندازی ہوئی۔ قرعہ اندازی میں معروف ججز اور بیوروکریسی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے حصوں میں بھی پلاٹ نکلے۔ اس قرعہ اندازی میں چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد، سابق چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی، سپریم کورٹ کے سابق جج امیر ہانی مسلم، پانامہ کیس کا فیصلہ تحریر کرنے والے اعجاز افضل خان، تازہ تازہ ریٹائر ہونے والے جسٹس مشیر عالم اور جسٹس منظور احمد ملک کے نام بھی پلاٹ نکل آئے۔ علاوہ ازیں پاکستان کے معروف بیورکریٹس کو قرعہ بھی نکلا۔ سابق چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد ارشاد، سابق چیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑ پلاٹ حاصل کرنے کے حق دار ٹھہرے۔ وفاقی سیکرٹری کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید، معروف بیوروکریٹ خضر حیات خان، سابق ڈی جی پاکستان پوسٹ اعجاز احمد منہاس، زاہد سعید اور سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر بھی اس قرعہ اندازی کے دوران پلاٹ حاصل کرنے میں کامیاب قرار پائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔