پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،18اگست2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،18اگست2021
سابق افغان صدر اشرف غنی متحدہ عرب امارات میں موجود، یو اے ای حکومت نے اشرف غنی کی موجودگی کی تصدیق کر دی۔ عمران خان کے بطور وزیر اعظم آج 3 سال مکمل ہو گئے۔ سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سال میں کوویڈ کے باوجود قابل ذکر کامیابیاں حاصل کیں۔ وزیراعظم آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی حکومت کی 3 سالہ کارکردگی کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کریں گے۔ لاہورمینارپاکستان پر لڑکی کو ہراساں کرنے کا معاملہ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نےاسپیشل ٹیم تشکیل دےدی، ان کا کہنا ہے کہ انویسٹی گیشن ٹیم4سب ٹیموں پرمشتمل ہوگی، شہریوں سے پولیس کی مدد کرنے کی بھی اپیل۔ کابل میں طالبان کو اقتدار کی منتقلی کا عمل شروع، ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں طالبان قیادت کا سیاسی وفد کابل پہنچ گیا، نئی اسلامی حکومت کے قیام اور خدوخال کے حوالے سے مشاورت جاری، سابق افغان صدر حامد کرزئی، اور ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی حقانی نیٹ ورک کے سینیئر لیڈر انس حقانی سے ملاقات، افغان سینیٹ کے سابق چیئرمین فضل ہادی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ یورپی یونین کا افغانستان میں انسانی بنیادوں پر امداد جاری رکھنے کا اعلان، وزیرخارجہ جوزف بورل کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کو افغان فورسز کی طالبان سے لڑنے کی صلاحیت جانچنے میں غلطی ہوئی، طالبان انسانی حقوق کا احترام کریں اور خواتین کو تحفظ دیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔