امریکہ کا پاکستان کیلئے 10 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

امریکہ کا پاکستان کیلئے 10 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان
پاک امریکہ تعلقات میں انتہائی اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ امریکہ نے پاکستان کیلئے 10 لاکھ ڈالر کی امداد جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اہم اعلان امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن کی جانب سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے پاکستان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کڑے وقت میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔ https://twitter.com/SecBlinken/status/1559980014422081538?s=20&t=QYXt8IB4sIEQJrUWdpk9AQ امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے پاکستان میں قدرتی آفات سے بچائو کے لئے 10 لاکھ ڈالر امداد دی جائے گی۔ اینٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ امریکہ مستقبل میں بھی پاکستان کے ساتھ موسمیاتی بحران کی شدت سے نمٹنے کے اقدامات کیلئے تعاون جاری رکھے گا۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم مشکل وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ایک لاکھ ڈالر فوری مدد کی پیشکش کرتے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔