ایشیا کپ پاک بھارت گروپ میچ کے مہنگے ٹکٹس چند گھنٹوں میں ہی فروخت

ایشیا کپ پاک بھارت گروپ میچ کے مہنگے ٹکٹس چند گھنٹوں میں ہی فروخت
ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کا خمار شائقین پر ابھی سے سوار۔ پاکستان بھارت کےمیچ کے2 مہنگے اسٹینڈز کی تمام ٹکٹس چند گھنٹوں میں فروخت ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق کینڈی اسٹیڈیم کے 6 انکلوژرز میں سے4 انکلوژرز کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔ جبکہ صرف دو انکلوژرز میں چند سو ٹکٹیں دستیاب ہیں۔ پاک بھارت میچ کے 300 ڈالرز والے وی آئی پی ٹکٹ بھی سولڈ آؤٹ ہوگئے۔ پاک بھارت میچ کے 300 ڈالرز والے وی آئی پی ٹکٹ "سولڈ آؤٹ" ہوگئے،300 ڈالر والے ٹکٹ کی پاکستانی کرنسی میں قیمت 87 ہزار روپے ہے۔ 125 ڈالرز والے وی آئی پی ٹکٹ بھی سولڈآؤٹ ہوچکے ہیں۔ 125 ڈالرز والے ٹکٹ کی پاکستانی روپوں میں قیمت 36 ہزار250 ہے۔ 2 جنرل اسٹینڈ کے چند سو ٹکٹس اب بھی آن لائن دستیاب ہیں دستیاب ہیں۔ جنرل اسٹینڈ کے ٹکٹ کی قیمت 30 ڈالر ہےجو کہ پاکستانی 8700 روپے بنتے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایشیا کپ کا گروپ میچ 2 ستمبر کو کینڈی میں شیڈول ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔