لاہور: پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل شاہد کو انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ منتقل کردیا گیا ہے۔ سرعام گالیاں دینے کی ویڈیووائرل ہونے والا پولیس کانسٹیبل شاہد جٹ ذہنی مریض نکلا۔پولیس حاکم کے مطابق کانسٹیبل شاہد جٹ ذہنی بیماری کی وجہ سے ڈیوٹی سے غیر حاضر تھا، کانسٹیبل شاہد کو انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چند سال قبل ٹریفک حادثہ میں کانسٹیبل شاہد کو سر پر گہری چوٹ آئی تھی، کانسٹیبل بغیر نمبر پلیٹ اور ہیلمٹ موٹرسائیکل چلا رہا تھا جس پر اسکا جھگڑا ہوا۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں کانسٹیبل شاہد کو سرعام گالیاں اور تشدد کرتے دیکھا جاسکتا۔