آئی سی سی نے پاکستان ٹیم کوپرتھ ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کر دیا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی جانب سے پاکستان ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کردیا گیا ۔ آئی سی سی نے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ٹیم نے مقررہ وقت میں دو اوورز کم کروائے، پاکستان ٹیم کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا گیا۔ سلو اوور ریٹ کی وجہ سے پاکستان ٹیم کے ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس بھی کاٹ دیئے گئے۔ آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کے دو پوائنٹس کا ٹے گئے ہیں ، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم کے پوائنٹس کم ہو کر 61.11 ہو گئے۔ خیال رہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔