اسلام آباد( پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر مشاہداللہ خان انتقال کرگئے ہیں۔ نماز جنازہ آج دوپہر اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔ ان کی وفات ملکی اہم شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی سینیٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی سینیٹر مشاہد اللہ کے انتقال پر دکھ او رافسوس کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
مریم نواز نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ سینیٹر مشاہداللہ کی وفات پارٹی کے لئے بڑا نقصان ہے، انہوں نے ہمیشہ باپ کی طرح شفقت کی۔
Senator Mushahidullah Khan, MNS’s loyal and exceptional companion left us. I am shattered to hear the sad news. Will never be able to forget his fatherly affection & love. Huge huge loss. May Allah SWT shower upon him every blessing that HE has reserved for the afterlife. Ameen.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 17, 2021
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر مشاہداللہ خان کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہارِ کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ مشاہداللہ خان کے انتقال کی خبر سن کر گہرا صدمہ پہنچا ہے، انہیں جمہوریت کے لیئے ڈٹ کر آواز اٹھانے والوں میں شمار کیا جاتا تھا، دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ان کا کہنا تھا کہ سینٹر مشاہد اللہ خان صاحب کی وفات کا سن کر بہت افسوس ہوا، مشاہد اللہ صاحب ایک زیرک سیاستدان اور شفیق انسان تھے۔ اللہ ان کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی سینیٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ مشاہد اللہ خان نظریاتی وابستگی، وفا داری، بہادری اور بے باکی کی اعلی مثال تھے، وہ قائد محمد نواز شریف کے وفادار اور بااعتماد اور قریبی ساتھی تھے ۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ مشاہداللہ خانڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم! ???????????????????? pic.twitter.com/2j2A0gOPRA
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) February 17, 2021
انہوں نی مزید کہا کہ افسوس والد کی طرح شفیق، ہمدرد، با اخلاق اور با کردار شخصیت سے محروم ہوگئی ہوں جو اپنی مثال آپ تھے، ہم سب ان کا غم بھلا نہیں سکیں گے، اللہ تعالی انہیں اپنے جوار رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے آمین۔
وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی جانب سے سینیٹر مسلم لیگ (ن) مشاہد اللہ خان کی وفات پر اظہار تعزیت ان کا کہنا تھا کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے۔ مشاہد اللہ خان مرحوم ایک بزرگ اور زیرک سیاستدان تھے۔
سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے بھی سینیٹر مشاہداللہ خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ مشاہداللہ خان کی سیاسی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ بیرسٹر مرتضی وہاب کی سینیٹر مشاہداللہ کی مغفرت اور پسماندگان کے صبر جمیل کی دعا۔
Mushahidullah Khan was a sharp & witty speaker. Always admired his command over Urdu & his sharp responses in the Senate & talk shows. May Allah SWT bless his soul with eternal peace & give strength to the bereaved family
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) February 18, 2021
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر مشاہداللہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ اللہُ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
سینیت میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے سینیٹر مشاہد اللہ کی وفات پر ان کے صاحبزادہ سے ملاقات میں کہا کہ یہ ایک بژا سانحہ ہے پارٹی کی لئے، سینیٹ کیلئے اور پاکستان کی سیاست کیلئے بہت بڑا نقصان ہے۔
ڈپٹی چیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ آج ملک ایک سئینر سیاست دان اور سینیٹ اپک مضبوط آواز سے محروم ہو گیا، سینیٹر مشاہد اللہ خان کی سیاسی میدان میں اور عوام کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے بھی لیگی سینیٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ غم کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ مشاہد اللہ خان ایک زیرک سیاستدان تھے، مشاہد اللہ خان کی سیاسی و پارلیمانی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔
پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے بھی مشاہد اللہ خان کے انتقال پر گھرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ سینیٹر مشاہد اللہ خان نڈر، بہادر اور منجھے ہوئے سیاستدان تھے، شاہد اللہ خان پارلیمان کے اندر اور باہر اپوزیشن کی ایک موثر آواز تھے۔
عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سینئر پارلیمینٹیرین سینیٹر مشاہداللہ خان کی وفات پر تعزیت کا اظہار ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کی آزادی کے لئے مشاہداللہ خان کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مشاہداللہ خان ایک زیرک اور باعلم سیاسی شخصیت تھے۔
صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید اویس قادر شاہ نے بھی سینیٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ان کا کہنا تھا کہ سینیٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال پر گہرہ دکھ اور افسوس ہے، مشاہد اللہ خان کے جانے سے سیاسی خلاء کبھی پورا نہیں ہوگا۔
سینٹ میں قائد ایوان سینٹر ڈاکٹر وسیم شہزاد نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سینٹ میں پارلیمانی لیڈر سینٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ان کیا کہنا تھا کہ سینٹ ایک سینئر سیاستدان سے محروم ہو گیا۔ سینیٹر مشاہد اللہ خان کی اپنی پارٹی کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے بھی سینیٹر مشاہد اللہ خان کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ سینیٹر مشاہد اللہ خان نڈر اور بے باک رکن پارلیمنٹ تھے، مشاہد اللہ خان کی سیاسی خدمات کو یاد رکھا جائے گا، مشاہد اللہ خان کی وفات پر ان کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے مشاہد اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اب کا کہنا تھا کہ شاہد اللہ خان جمہوریت کے حق میں اٹھنے والی توانا آواز تھے ، مشاہد اللہ خان نے انتہائی مشکل وقت میں جوانمردی سے قیادت کا ساتھ دیا۔
جمعیت علماء اسلام نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سنیٹر مشاہد اللہ خان کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے، مرکزی ترجمان کا کہنا تھا کہ قوم سنجیدہ، دلیر اور مشرقی روایات کے امین سیاستدان سے محروم ہوگئی، مشاہد اللہ خان آمرانہ دور میں ظلم وجبر کا مقابلہ کرنے والے صف اوّل کے رہنماؤں میں سے تھے۔
جے یو آئی اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی سینئر سیاستدان، مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سنیٹر مشاہد اللہ خان کی وفات پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ان کا کہانا تھا کہ مرحوم اچھے دوست، نڈر سیاستدان اور متحرک رہنماء تھے، مرحوم کی جمہوریت کے لئے طویل سیاسی جدوجہد کو یاد رکھا جائے گا۔