پبلک نیوز: تحریک انصاف نے برطانیہ سے پارٹی اکاؤنٹ میں منتقل ہونے والے کروڑوں روپے کی تفصیلات جاری کردیں، پی ٹی آئی کے سیکرٹری او آئی سی ڈاکٹر عبداللہ نے کہا ہے کہ برطانیہ سے ملنے والے 8 کروڑ 87 لاکھ روپے ممنوعہ فنڈنگ" کا فرمائشی ڈھول پیٹنے والوں کے چہرے پر طمانچہ ہیں۔
تحریک انصاف نے برطانیہ سے جماعتی اکاؤنٹ میں منتقل ہونے والے کروڑوں روپوں کی تفصیلات جاری کردیں۔ تحریک انصاف کے سیکرٹری او آئی سی ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ کی جانب سے جاری کی گئیں۔ شرمناک اور جھوٹی پراپیگنڈہ مہم کے باوجود ہزاروں پاکستانی اپنی جیب سے پیسہ خرچ کرکے تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔
ڈاکٹر عبداللہ نے کہا کہ رطانیہ میں اس سال 11 ہزار 208 سمندر پار پاکستانیوں نے تحریک انصاف کی رکنیت حاصل کی، تحریک انصاف کا حصہ بننے والے 11 ہزار 208 افراد نے فی کس 36 پاؤنڈز بطور ممبرشپ فیس ادا کئے، بیرونی ممالک میں قائم تحریک انصاف کی شاخوں کی یہ ممبرشپ فیس جماعت کی مالیات کا اہم اور مستقل ذریعہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کارکنان کی جانب سے ادا کی گئی ممبرشپ فیس معمول کے مطابق باضابطہ ذرائع کے ذریعے جماعتی اکاؤنٹ میں منتقل ہو چکی ہے، ممبرشپ کی مد میں ادائیگی کرنے والے ہر کارکن کے کوائف اور ادائیگی کی تفصیلات محفوظ ہیں۔ برطانیہ کے بعد دنیا کے دیگر ممالک میں ہونے والی تحریک انصاف کی رکنیت کی تفصیلات بھی جاری کریں گے۔