بولنگ کا فیصلہ درست تھا رنز کچھ زیادہ کرا دیئے، بابر اعظم 

بولنگ کا فیصلہ درست تھا رنز کچھ زیادہ کرا دیئے، بابر اعظم 

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بولنگ کا فیصلہ درست تھا رنز کچھ زیادہ کرا دیئے ،  ہماری ذمہ داری ہے کہ آئندہ میچز میں  اچھا کریں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والے میچ  کے بعد پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم  نے پریس کانفرنس کرتے  ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے چھ اوورز اچھے نہیں کیے،  کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے ایک اسپنر کو مس کیا۔  ڈیتھ اوورز میں ہمیں اس سے بہتر کرنا چاہئے تھا ۔

انہوں نے کہا کہ آغاز ہم نے اچھا کیا تھا رن ریٹ کے مطابق تھے،   وکٹیں گرنے سے میں تھوڑا سلو ہوا صورتحال کے مطابق چلنا پڑتا ہے ۔ فریش پچ تھی اور موسم بھی ایسا تھا کہ پہلے بولنگ کرنا بنتا تھا ،  جیسن رائے اور سعود شکیل کو کریڈٹ دینا چاہئے ۔

بابر اعظم نے کہا کہ  بولنگ کا فیصلہ درست تھا رنز کچھ زیادہ کرا دیئے ،  ہماری ذمہ داری ہے کہ آئندہ میچز میں  اچھا کریں۔ہوم گراونڈ کے فینز  کے سامنے کھیلنا اچھا لگتا ہے ،  جب نعرے لگتے ہیں تو مجھے لطف آتا ہے اسی گراونڈ پر میں بال پکر تھا ۔

پشاور زلمی کے کپتان کا کہنا تھا کہ   میں بہتر کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں پریکٹس کرتا رہتا ہوں ہمیشہ پازیٹو رہ کر آگے بڑھتا ہوں،   پشاور زلمی پشاور میں کھیلے تو اچھا امپیکٹ ہوتا لیکن یہ سب پی سی بی کے ہاتھ میں ہے سب وینیوز ہمارے ہیں ۔

محمد عامر  کی پریس کانفرنس: 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر  نے پریس کانفرنس میں کہا کہ   دو سو کاہدف حاصل کرنا آسان نہیں ہوتا ، فینز پیار دیتے ہیں ان کا شکریہ ادا کروں ،  یہ پی ایس ایل بڑی اہم ہے مجھے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اعتماد پر پورا اترنا ہے ۔

محمد عامر نے کہا کہ   بابر اعظم اچھا بیٹر ہے اچھی اننگز کھیلی، جب باؤنسر مارا تو کہا کہ وہ تیز نکلا ہے ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ بہت پرانا پیار ہے، سر ویوین رچرڈز کا کچھ کہنا اعزاز کی بات ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  لاہور: یہاں ہائی  اسکورنگ میچ ہوتے ہیں اس کے مطابق پریکٹس کرنا پڑتی ہے ، ڈیتھ اوورز میں اپنے آپشنز کھلے رکھنے پڑتے ہیں ،  وکٹ بہت اچھی تھی کسی دن مجھے بھی مار پڑ سکتی ہے ۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ   ٹی ٹونٹی کرکٹ بیٹرز کی کرکٹ ہے ،   کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بہترین بولنگ ہے ۔صائم ایوب سے متعلق بات کرتے ہوئے بولے کہ  صائم ایوب خطرناک کھلاڑی ہے۔

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔