بلڈ شوگر کنٹرول کرنے کیلئے ناریل اور امرود کا جوس مددگار

بلڈ شوگر کنٹرول کرنے کیلئے ناریل اور امرود کا جوس مددگار
اگر ذیابیطس کے مریض اپنا بلڈ شوگر لیول برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو وہ بس ناریل اور امرود کو ملا کر جوس بنائیں اور پی لیں، اس سے ان کو حیرت انگیز فوائد حاصل ہونگے۔ تفصیل کے مطابق ذیابیطس کے مرض کو ختم کرنے کا علاج فی الوقت دریافت نہیں ہوسکا۔ ایسی صورتحال میں صحت بخش خوراک لے کر بلڈ شوگر لیول کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔ ذیابیطس ایک ایسی بیماری ہے کہ اگر کسی کو ایک بار لگ جائے تو یہ مسئلہ زندگی بھر رہتا ہے۔ دنیا بھر کے سائنسدان اس کا کوئی ٹھوس علاج تلاش نہیں کر سکے۔ ایک شخص کو ذیابیطس اس وقت ہوتی ہے جب لبلبہ کافی مقدار میں انسولین کا اخراج نہیں کر پاتا، جس کی وجہ سے بلڈ شوگر کی سطح کنٹرول سے باہر ہو جاتی ہے اور خلیوں میں ذخیرہ نہیں ہو پاتی۔ ذیابیطس کے مریض اگر اپنی خوراک پر توجہ نہیں دیتے تو ان میں دیگر کئی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ ہم صحیح خوراک کا انتخاب کریں اور اس پر باقاعدگی سے عمل کریں۔ اگر کوئی خاص مشروب پیا جائے تو ذیابیطس کے مریضوں کا بلڈ شوگر لیول برقرار رہے گا اور اس کی وجہ سے موٹاپے اور امراضِ قلب کا خطرہ بھی کم ہو جائے گا۔ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے امرود اور ناریل کے پانی کی مدد سے ایک خاص مشروب تیار کیا جا سکتا ہے جو ہر موسم میں صحت کو فائدہ دے گا۔ ان پھلوں کے فوائد سے تو ہم سب واقف ہیں لیکن دونوں کا امتزاج ذیابیطس جیسی بیماری سے لڑ سکتا ہے۔ ناریل کا پانی ذیابیطس سے کیسے لڑتا ہے؟ ناریل کے پانی میں ہائی الیکٹرولائٹس پائے جاتے ہیں جو جسم میں پی ایچ لیول کا توازن برقرار رکھتا ہے اور میٹابولزم کو بھی تیز کرتا ہے۔ ناریل میں قدرتی چینی پائی جاتی ہے اور ساتھ ہی یہ فائبر اور پروٹین کا بھی بھرپور ذریعہ ہے۔ اس میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں جس کی وجہ سے برا کولیسٹرول بھی کنٹرول میں رہتا ہے اور یہ ذیابیطس میں آرام دیتا ہے۔ امرود بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرے گا امرود میں کم گلیسیمک انڈیکس ہوتا ہے جو کہ ذیابیطس کے مریضوں کی خوراک کی خاص خاصیت ہے۔ امرود آہستہ آہستہ ہضم ہوتا ہے اور گلوکوز لیول میں اچانک اضافہ کو روکتا ہے۔ اس میں سوڈیم اور کیلوریز بھی زیادہ نہیں ہوتی۔ اسی طرح پوٹاشیم اور فائبر بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس لیے یہ بلڈ شوگر لیول کو آسانی سے کنٹرول کرتا ہے۔ امرود اور ناریل کا مشروب کیسے تیار کریں؟ سب سے پہلے 2 سے 3 درمیانے سائز کے امرود کو چھیل کر اس کے گودے کو مکسچر گرائنڈر میں پیس لیں اور بیجوں کو چھان کر الگ کر لیں۔ پھر اس امرود کے گودے میں ایک سے ڈیڑھ گلاس ناریل کا پانی ملا لیں، اب اس میں لیموں کا رس اور ایک چھوٹا چمچ ادرک کا پیسٹ شامل کریں۔ اس کا ذائقہ بڑھانا چاہتے ہیں تو تلسی کے پتوں کو باریک کاٹ کر اس مشروب کو گارنش کرکے پی لیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔