اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے اسلام آباد لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مزید 5 کیسوں میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانتیں منظور کر لی ہیں۔ اس کے علاوہ عدالت کی جانب سے عمران خان کی 10 کیسوں میں عبوری ضمانتوں میں توسیع بھی کر دی گئی ہے جبکہ ان کی حاضری سے استثنی کی درخواست کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔ عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے عدالت سے استدعا کی کہ میرے موکل کی حاضری سے استثنی کی اجازت دی جائے ، جسے منظور کر لیا گیا۔ اسلام آباد کی سیشن عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مزید 5 کیسوں میں عبوری ضمانتوں کو پانچ، پانچ ہزار روپے کے مچلکوں پر منظور کیا جبکہ 10 مقدمات میں عبوری ضمانت میں رواں ماہ 21 جولائی تک توسیع کی گئی۔