محکمہ موسیات کی جانب سے مون سون کی بارشوں کے تیسرے سپیل کی نوید سنا دی گئی ہے۔ محکمہ موسیات کے مطابق مون سون کی بارشوں کا تیسرا سپیل 18 جولائی سے 19 جولائی تک رہے گا ، لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 26جبکہ زیادہ سے زیادہ 34 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسیات کا کہنا ہے کہ لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 30سینٹی گریڈ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 80فیصد جبکہ ہوا 10کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ محکمہ موسیات نے بتایا ہے کہ لاہور میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا امکان ہے۔