پی ٹی آئی پارلیمنٹرینرز کی لانچ بھی لانچ سے پہلے ہی فارغ، شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی پارلیمنٹرینرز کی لانچ بھی لانچ سے پہلے ہی فارغ، شاہ محمود قریشی
اسلام آباد: پرویز خٹک کی پارٹی پی ٹی آئی پارلیمنٹینرز گروپ بننے پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینرز کی لانچ بھی لانچ سے پہلے ہی فارغ ہے۔ وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوا ہوں، عدالت میں تفتیش افسر نے متضاد موقف اختیار کیا ہے، عدالت نے صاف کہا ہے کہ جب کوئی ثبوت ہی نہیں تو کیس کیوں چلایا جارہا ہے؟ 26 جولائی تک کیس کی سماعت ملتوی کی کر دی گئی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینرز کی لانچ بھی لانچ سے پہلے ہی فارغ ہوگئی ہے،جو کچھ کل کے پی کے میں ہوا قیادت اس پر نوٹس لے گی ،قیادت کے نوٹس کی وجہ سے بہت سے ارکان نے ویڈیو بیانات دے کر پی ٹی آئی پارلیمنٹینرز سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما سے صحافی نے سوال کیا کہ پرویز خٹک نے چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے الیکشن نہ ہونے کا الزام لگایا گیا وہ الیکشن کیوں نہیں چاہتے؟ اس کے جواب میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے جواب میں کہا کہ اس سوال کا جواب بھی جلد دے دیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔