تحریک لبیک کا فیض آباد پر دھرنا، شہریوں کی مشکلات اورعوام کی رائے

  تحریک لبیک کا فیض آباد پر دھرنا، شہریوں کی مشکلات اورعوام کی رائے

ویب ڈیسک: جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم پر واقع فیض آباد کی مرکزی شاہراہ پر تحریک لبیک کے کارکنوں کے دھرنے پر شہریوں کی مشکلات کا سامنہ جس پر عوام بھی خاموش نہیں اپنی رائے کا اظہار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق 13 جولائی کو لیاقت باغ سے فیض آباد کے مقام پر تحریک لبیک کی جانب سے دھرنے کا آغاز کیا گیا، تحریک لبیک کی جانب سے تین شرائط کو بنیاد بنا کر دھرنا دیا جا رہا ہے۔

تحریک لبیک کی جانب سے کی  جانے والی تین شرائط کونسی ہیں؟ 

شرائط میں فلسطین کو امداد مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ اسرائیلی مصنوعات پر پابندی سر فہرست ہے۔

دھرنے سے قبل ہی این ڈی ایم اے کی جانب سے اب تک آٹھ امدادی کھیپ فلسطین کو بھیجیں جبکہ متعدد اسرائیلی مصنوعات پر پابندی بھی عائد کی جا چکی ہے۔

ٹی ایل پی کی شرائط پر قبل از وقت ہی عمل درآمد ہو چکا ہے۔ روڈ بلاک ہونے اور گھنٹوں تک ٹریفک جام ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس حوالے سے عوام نے غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ 

لوگوں کا کہنا ہے کہ دھرنے کا مقصد محض عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنے کے سوا کچھ نہیں، یہ کس مقصد کے لیے بیٹھے ہیں کیونکہ دھرنے کی شرائط تو پہلے سے ہی پوری کی جا چکی ہیں، دھرنے کی وجہ سے مریض وقت پر ہسپتال نہیں پہنچ پا رہے اور متعدد لوگوں کو دفتر جانے کے لیے بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کل ایمبولنس وقت پر ہسپتال نہیں پہنچ پائی کیونکہ تمام راستے بند تھے۔ 

لوگوں کا مزید کہنا تھا کہ اس دھرنے کی وجہ سے اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے تمام راستے بند ہیں اور عوام کو بہت مشکلات درپیش آ رہی ہیں، فلسطینیوں کو امدادی کھیپ تو پہلے ہی بھجوائی جا رہی ہے تو اس دھرنے کا مقصد سمجھ نہیں آتا،حکومت فلسطین کے ساتھ دے رہی ہے اور دیتی رہے گی۔

Watch Live Public News