صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا کورنگی پناہ گاہ کا دورہ

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا کورنگی پناہ گاہ کا دورہ

کراچی ( پبلک نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورنگی میں پناہ گاہ کا دورہ کیا۔ صدر مملکت نے پناہ گاہ پر عوامی خدمت کے انتظامات کا جائزہ لیا اور مزدوروں سے ملاقات کی۔

صدر مملکت نے پناہ گاہ میں مکین لوگوں کے ساتھ کھانا کھایا اور ان سے انتظامات کے بارے پوچھا۔ پناہ گاہ کے مکینوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور حکومت کے عوامی فلاحی اقدام کو سراہا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ریاستِ مدینہ جیسی فلاحی ریاست بنانے کیلئے غریب نواز پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے۔ غریب اور نادار افراد کی مدد کے لئے بیت المال مزید اقدامات کرے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔