اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں ہونے والے احتجاج کے لیے مقامات کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام مہنگائی کیخلاف ملک کے تمام بڑے شہروں میں اتوار کو احتجاج کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے کراچی میں شاہراہ قائدین، لاہور میں لبرٹی چوک، اسلام آباد میں ایف نائن پارک اور راولپنڈی کی کمرشل مارکیٹ میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے فیصل آباد میں گھنٹہ گھر، پشاور میں ہشت نگری، سکھر اور کوئٹہ میں مقامی پریس کلب کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ جنوبی پنجاب کے اضلاع ملتان میں چوک شاہ عباس، لودھراں میں کاظمی چوک، لیہ میں یادگار چوک اور چوک اعظم اور وہاڑی میں گوال چوک پر احتجاج ہوگا۔ اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں شہر سلطان، بہاولنگر میں بلدیہ روڈ، خانیوال میں انصاف مرکز جبکہ کبیر والا اور ڈی جی خان میں ٹریفک چوک پر احتجاج ہوگا۔ پی ٹی آئی کے مطابق راجن پور میں پی ٹی آئی سیکریٹریٹ، بہاولپور میں فوارہ چوک، رحیم یارخان میں دعا چوک، خانپور اور نواکوٹ میں بھی احتجاج ہوگا۔