ویڈیو میں دیکھا سکتا ہے ایک نیلے رنگ کی تیز رفتار بس موڑ کاٹتے ہوئے پلٹی اور قلا بازیاں کھاتے ہوئے دوسرے روڈ پر چلتی سفید رنگ کی کار کو روندتی ہوئی رک گئی ، جس کے نتیجے میں گاڑی اور بس دونوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ دوسری جانب سالٹ رینج مسافر بس حادثے کا مقدمہ تھانہ کلر کہار میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ موٹر وے پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں ڈرائیور، بس مالک، اڈا منیجر، موٹر وہیکل ایگزامینر کو قصور وار قرار دیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ مسافروں نے اڈا منیجر اور ڈرائیور کو بتایا تھا کہ بس ٹھیک نہیں ہے۔Very saddened to learn about the terrific accident at
— Farhan Nisar (@MalikFarhan4444) June 17, 2023
M-2 near Kallar Kahar...It seems that breaks of vehicle were failed.
May Allah forgive the departed souls and protect the injured.
Ameen!#KalarKahar #Motorway pic.twitter.com/PfVrTbYCFF
کلرکہار: کلرکہار سالٹ رینج میں بس حادثے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے اور واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ گذشتہ روز راولپنڈی سے جھنگ جاتے ہوئے مسافر بس کو کلر کہار سالٹ رینج میں حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔ اب اس خوفناک حادثے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 1 کار بھی حادثے کا شکار بس کی زد میں آئی ہے۔