چاہت فتح علی خان کانیاگانا’بدو بدی 2‘ ریلیز

چاہت فتح علی خان کانیاگانا’بدو بدی 2‘ ریلیز
کیپشن: چاہت فتح علی خان کانیاگانا’بدو بدی 2‘ ریلیز

ویب ڈیسک: معروف سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان نے یوٹیوب سے گانا ڈیلیٹ ہونے کے بعد اب گلوکار نے نیا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جہاں چاہت فتح علی خان کی گائیکی پر سوال اٹھائے جاتے ہیں، وہیں انہیں میمز کا حصہ بھی بنایا جاتا ہے۔

تاہم ان دنوں چاہت فتح علی خان نے ’بدو بدی 2‘ کے ریلیز کرنے سے متعلق اعلان کیا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی متوجہ ہوئے ہیں۔اگرچہ بدو بدی 2 ریلیز کر دیا ہے، تاہم اب تک گانا یوٹیوب پر اپلوڈ نہیں کیا گیا ہے، چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کیہ وہ گانے کو یوٹیوب پر اپلوڈ کر کے دوبارہ مشکل میں نہیں پھنسنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے بدو بدی 2 میں سب کچھ نیا ہے، لیکن گلوکار ایک ہی ہیں، اور وہ ہیں، ’سپر اسٹار چاہت فتح علی خان‘۔

ذرائع کے مطابق چاہت فتح علی خان کے اس نئے گانے میں نئی ماڈل جلوہ گر ہوئی ہیں، تاہم ان کی شناخت اب تک سامنے نہیں آئی ہے۔

بدو بدی 2 فیس بک اور انسٹاگرام پر جاری کیا گیا ہے جبکہ چاہت کا مزید کہنا تھا کہ وہ بدو بدی گانے کی سیریز جاری کرنے والے ہیں، ان کے مطابق بدو بدی 2 کے بعد وہ بدو بدی 3 بدو بدی 4 اسی طرح کئی سیریز جاری کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اس گانے کو یوٹیوب پر اپلوڈ نہیں کریں گے، کیونکہ یہاں کچھ حاسد لوگ موجود ہیں جو نہیں چاہتے میرا چینل اچھا چلے۔

چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ وہ ڈیلیٹ کیے گئے گانے کو واپس لانے کے لیے وکلاء سے بات چیت کر رہے ہیں۔

واضح رہے چاہت فتح علی خان کی جانب سے ’بدو بدی‘ گانا عید الفطر کے موقع پر ریلیز کیا گیا تھا، تاہم اس گانے پر آرجینل میکرز کی فیملی نے کاپی رائٹ کا دعویٰ کر دیا تھا۔ جس کے بعد 30 ملین ویوز والے اس گانے کو یوٹیوب نے ہٹا دیا تھا۔

Watch Live Public News