پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،18 مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،18 مارچ 2021
نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت 1500 گھر تقسیم، اسلام آباد کے مزدور طبقے میں رہائشی فلیٹس اور مکانات تقسیم کیے گئے، ایک ہزار سے زائد فلیٹس اور 500 گھروں کی تقسیم قرعہ اندازی سے کی گئی، وزیراعظم نے مزید 1500 فلیٹس کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا، اب آپ کا اپنا ہوگا مکان، یہ ہی ہے نیا پاکستان۔ سینیٹر فیصل جاوید کا ٹویٹ۔مریم نواز کے خلاف نیب کیسز کی تحقیقات میں تیزی، 26 مارچ کو جاتی امرا میں 1500 کنال اراضی کی ان کے نام مبینہ غیرقانونی منتقلی کی تحقیقات میں بھی طلب کیا ہے، نیب نوٹس کے مطابق تمام مطلوبہ ریکارڈ بھی ہمراہ لانے کی ہدایت، نیب لاہور نے مریم نواز کو 26 مارچ کو ہی چودھری شوگر ملز کیس کی تحقیقات میں بھی طلب کر رکھا ہے۔اب سیلیکٹڈ کا متبادل تیار کیا جارہا ہے، سیلیکٹڈ کو فکر مند ہونا چاہیے، اس کی طاقت کم ہو رہی ہے، مریم نواز کا اشارہ کس کی طرف ہے اس پر سوالات اٹھنے لگے، رانا ثنا کہتے ہیں نيا سیليکٹڈ سامنے آئے گا تو پتا چلے گا ابھی صرف انفارميشن ہے، ليکن اشارہ پيپلزپارٹی کی طرف نہيں۔آج ملک پر سیلیکٹڈ ٹولہ مسلط ہے، مریم اورنگزیب کہتی ہیں 2018 میں سیلیکٹد، جعلی، کھلنڈروں کا ٹولہ مسلط کیا گیا، 2018 میں ملکی کی معیشت 5.8 فیصد پر ترقی کررہی تھی، پورے ملک میں موٹروے کا جال بچھایا، نواز شریف کی قیادت میں صفر لوڈشیڈنگ کی۔فیصل واؤڈا کےخلاف نااہلی کیس کی سماعت، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن سماعت کررہا ہے، فیصل واؤڈاکے وکیل کی تمام درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا، فیصل واؤڈا بولے میرے خلاف سیاست کی گئی بدنام کرنے کی کوشش کی گئی، اگر میری غلطی ہے تو پھانسی لگادیں۔

Watch Live Public News