پشاور زلمی کے سیمی، آملہ دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ مالم جبہ پہنچ گئے

پشاور زلمی کے سیمی، آملہ دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ مالم جبہ پہنچ گئے
سوات (پبلک نیوز) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل 6) ملتوی ہونے کے بعد بھی پشاور زلمی بے فکر نہیں ہوئے۔ ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ سوات مالم جبہ پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی، ہاشم آملہ اور ٹیم کے دیگر کھلاڑی سوات ملم جبہ پہنچ گئے ہیں۔ کھلاڑی سوات کی حسین وادی مالم جبہ میں گراس اسکینگ، مقامی بچوں کے ساتھ کرکٹ، زیپ لائن اور چیئرلفٹ سے خوب لطف اٹھائیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔