بطور وزیراعلیٰ پنجاب نواز شریف کی وارداتیں

بطور وزیراعلیٰ پنجاب نواز شریف کی وارداتیں
کراچی (پبلک نیوز) بطور وزیراعلیٰ پنجاب نواز شریف کی وارداتیں سامنے آنے لگیں۔ وزیربحری امور علی زیدی نے شواہد سماجی میڈیا پر ڈال دیئے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ بالآخر بطور وزیراعلیٰ نواز شریف کی لوٹ مار بھی قوم کے سامنے بے نقاب ہو رہی ہے۔ 1985 سے 1990 کے دوران نواز شریف نے دونوں ہاتھوں سے ایل ڈی اے کو لوٹا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ نواز شریف نے 1 کنال کے 500 پلاٹس اپنے درباریوں میں بانٹے۔ نواز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب قومی خزانے کو 250 ملین کا ٹیکہ لگایا۔ نواز شریف نے جعلی دستاویز کے باعث ایل ڈی اے کو 700 ملین کا نقصان پہنچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے 2400 گھوسٹ ملازمین کے ذریعہ ایل ڈی اے اور واسا کو لوٹا۔ 35 برس بعد سکینڈل دوبارہ اٹھایا جا رہا ہے مگر ملک ضیاء کی کرپٹ باقیات کے ہاتھوں دقت اٹھا رہا ہے۔ ان لٹیروں کو بے نقاب کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو شاباش۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔