کیف: روسی حملے میں یوکرین کی مشہور اداکارہ ہلاک

کیف: روسی حملے میں یوکرین کی مشہور اداکارہ ہلاک
کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین کی مشہور اداکارہ اوکسانا شویٹز روسی فوج کے حملے میں ہلاک ہو گئی ہیں۔ یہ دردناک واقعہ کیف میں ایک رہائشی عمارت پر روسی راکٹ حملے میں پیش آیا۔ تفصیل کے مطابق 24 فروری سے شروع ہونے والی روس یوکرین جنگ تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ روس یوکرین پر مسلسل حملے کر رہا ہے۔ ادھر خبریں آ رہی ہیں کہ روسی فوج کے حملے میں یوکرین کی اداکارہ اوکسانا شیویٹز ہلاک ہو گئی ہیں۔ یہ دردناک واقعہ کیف میں ایک رہائشی عمارت پر روسی راکٹ حملے میں پیش آیا۔ اوکسانا کے گروپ ینگ تھیٹر نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اداکارہ کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ "یوکرینی فنکارہ اوکسانا کیف میں ایک رہائشی عمارت پر راکٹ حملے کے دوران ہلاک ہو گئی ہیں۔ ہالی ووڈ رپورٹر کے مطابق اوکسانا کی عمر 67 سال تھی۔ انہیں یوکرین کے اعلیٰ ترین فنکارانہ اعزازات میں سے ایک سے نوازا گیا، جسے وسیع طور پر ' یوکرین کے اعزازی فنکار' کے نام سے جانا جاتا ہے۔ آنجہانی اداکارہ نے کئی فلموں میں کام کیا۔ ان میں دی سیکریٹ آف سینٹ پیٹرک، ٹومارو وِل بی ٹومارو اور دی ریٹرن آف مختار شامل ہیں۔ وہ ' یوکرین کی اعزازی آرٹسٹ' کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ اس واقعے کے بعد ینگ تھیٹر کمیونٹی نے اپنے آفیشل فیس بک ہینڈل پر اس بارے میں معلومات دیتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں آنے والے دشمنوں کے لیے کوئی معافی نہیں ہے۔ اپنی پوسٹ کے ذریعے تھیٹر برادری نے باصلاحیت اداکارہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔