ویب ڈیسک :سابق نائب وزیر اعظم آندرے بیلوسوف روسی صدر ولادیمیر کے دیرینہ دوست اور معاشیات کے ماہر ہیں ۔
سابق وزیردفاع شوئیگوف جو 2012 سے وزیر دفاع کے طور پر خدمات سزانجام دے رہے تھے کو اب قومی سلامتی کونسل کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے وہ نکولائی پیٹروشوف کی جگہ تعینات کئے گئے ہیں
ان اعلی سطحی تبادلوں کا اعلان روسی صدر پوتن کے پریس سکریٹری دیمتری پیسکوف نے کیا ۔
یادرہے یوکرائن جنگ کے بھاری اخراجات کے باعث روس 1980 کی دہائی کے وسط میں سوویت یونین جیسی صورت حال کے قریب پہنچ رہا ہے، جب فوج اور قانون نافذ کرنے والے حکام کے اخراجات کا 7.4 فیصد حصہ تھا۔