(ویب ڈیسک ) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا اب ہماری شرائط کے مطابق ہم سے مذاکرات کے لیے گڑگڑا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بیان میں کہا کہ جنگ میں امریکا کا اصل مقصد ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا تھا لیکن ہم واضح کر چکے ہیں کہ ہم کسی صورت ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔
عباس عراقچی نے دعویٰ کیا کہ امریکا اب ہماری شرائط کے مطابق ہم سے مذاکرات کے لیے گڑگڑا رہا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ دستخط کی گئی مفاہمت کی یادداشت میں13 شقیں ہمارے حق میں اور صرف ایک ان کے حق میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے جنگ بھی جیتی اور ہم نے سفارتی میدان میں بھی کامیابی حاصل کی اور ہم نے دشمن کو اپنی شرائط ماننے پر مجبور کر دیا ہے۔