امریکی اقتصادی دہشتگردی عالمی معیشت کیلئے خطرہ ہے،ایرانی وزیر خارجہ 

امریکی اقتصادی دہشتگردی عالمی معیشت کیلئے خطرہ ہے،ایرانی وزیر خارجہ 

(ویب ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکی اقتصادی دہشتگردی عالمی معیشت کیلئے خطرہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر کو جواب میں نیویارک ٹائمز کی گزشتہ روز کی امریکی قرضوں کے 40 ٹریلین ڈالرتک پہنچنے کی پوسٹ شیئر کی۔ 

انہوں نے کہا کہ  ٹرمپ کا ایران کےخلاف معاشی اعلان جنگ، امریکا کے اپنے بحران سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے، ناکام پالیسیوں کو مزید آگے بڑھانا صرف مزید شکست کا باعث بنے گا۔

عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی اقتصادی دہشتگردی عالمی معیشت اور دنیا بھر میں ممالک کی خودمختاری کے لیے خطرہ ہے۔

دوسری جانب ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ایران کو تباہی کے دہانے پر قرار دینے والے اب اتحادیوں سے مدد کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ مسئلہ غلط اندازوں کا ہے، ہربار غلطیوں پرپردہ ڈالنے کیلئے امریکا خود اپنے لیے بڑی ناکامی کاسامان کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عسکری جنگ سےکوئی نتیجہ نہیں نکلا، اب انہوں نےاگلی ناکامی کا نام معاشی جنگ رکھ دیا۔

Watch Live Public News