امریکی وزیر خارجہ کا پاکستان کے یومِ آزادی پر پیغام، پاک امریکا شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

امریکی وزیر خارجہ کا پاکستان کے یومِ آزادی پر پیغام، پاک امریکا شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
کیپشن: امریکی وزیر خارجہ کا پاکستان کے یومِ آزادی پر پیغام، پاک امریکا شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

ویب ڈیسک:  امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر پاکستانی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاک امریکا دیرینہ شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں مارکو روبیو نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان علاقائی ثالثی، معدنیات، توانائی اور انسدادِ دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے عوام کو حقیقی فوائد حاصل ہو رہے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے عزم پر قائم ہے۔ دونوں ممالک ثقافتی ورثے کے تحفظ، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں بھی تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔

مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعاون کو مزید وسعت دے کر دونوں ممالک کے عوام کے لیے مزید مواقع اور فوائد پیدا کیے جا سکتے ہیں۔

امریکی ناظم الامور کی بھی پاکستانی قوم کو مبارکباد
دریں اثنا پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے بھی پاکستانی قوم کو 79ویں یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی۔ اپنے پیغام میں نیٹلی بیکر نے کہا کہ امریکا کو ان ممالک میں شامل ہونے پر فخر ہے جنہوں نے پاکستان کے ابتدائی دور میں اس کی حمایت کی۔

امریکی سفارتی مشن اور نیٹلی بیکر نے پاکستانی عوام کے لیے امن، خوشی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 80 برس کے دوران پاک امریکا دوستی مزید مضبوط ہوئی ہے۔

Watch Live Public News