وزیر اعظم کا سندھ میں گورنر راج نہ لگانے کا فیصلہ

وزیر اعظم کا سندھ میں گورنر راج نہ لگانے کا فیصلہ
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی تجویز کومسترد کرتے ہوئے سندھ میں گورنر راج نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ ہم گورنر راج لگانے کا اقدام نہیں کرینگے. دوسری جانب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آج وزیراعظم کی زیرصدارت 2گھنٹے کا اجلاس ہوا، 24مارچ سے لے کر4اپریل تک سیاست کے اہم دن ہیں، 23مارچ کو اسلام آباد میں عظیم الشان پریڈ ہوگی، سندھ میں گورنر راج لگانے کی میں نے تجویز پیش کی تھی، سندھ میں گورنر راج لگانے کی تجویز پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا. شیخ رشید نے کہا کہ جمہوریت میں تصادم کی گنجائش نہیں ہے، اجلاس میں فیصلہ ہواہارس ٹریڈنگ کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے، معاملہ تصادم پر گیا تو اپوزیشن کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے، میں کسی سے رابطے میں نہیں،عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، ہمارے پاس اطلاعات تھیں ہمارے12ارکان کہاں ہیں، بکنے والو واپس آجاؤ تمہیں کچھ نہیں کہا جائےگا. وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ جو اصلی اور نسلی ہوتا ہے وہ مشکل وقت میں دوست کا ساتھ دیتاہے، انہوں نے سندھ ہاؤس کو اسٹاک ایکسچینج بنا دیا ہے، سندھ ہاؤس پر دھاوا بولنے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں ہے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔