شیر افضل مروت کی جان کو خطرہ، اہم شخصیات کیخلاف درخواست دیدی

 شیر افضل مروت کی جان کو خطرہ، اہم شخصیات کیخلاف درخواست دیدی
کیپشن: Sher Afzal Marwat
سورس: web desk

ویب ڈیسک: شیر افضل مروت نے کہا انہیں اگر کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار مریم نواز اور شہباز شریف ہوں گے، ایف آئی اے کو کہا ہے کہ اِس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔میرے بیان کو جیو ٹی وی پر غلط طریقے سے چلایا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر نائب صدر اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل خان مروت نے آج وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) کو درخواست دی ہے کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہوں گی۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ آج ایف آئی اے کے دفتر پیش ہوا ہوں، ایف آئی اے حکام نے سوالات کیے، تمام جوابات دے دیے، حد یہ ہے کہ میرے یہاں آنے سے پہلے مسلم لیگ (ن) والوں نے میرے خلاف درخواست دے دی کہ میرا یہ بتانا کہ میرے خلاف کرائے کے قاتلوں کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں، اِس سے اُن کی جان کو خطرہ ہوگیا ہے۔

بعد ازاں شیر افضل مروت نےخیبرپختونخوا ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کور کمیٹی اجلاس میں 3 اہم فیصلے ہوئے،کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ مرکز اور صوبوں میں بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے،پہلا جلسہ اسلام آباد میں 30 مارچ کو ہوگا ۔

تمام غلط فہمیوں کو دور کیا گیا ،ہمارے درمیان کوئی غلط فہمی نہیں ہے،خوشگوار ماحول میں آج اجلاس ہوا ہے،جو بھی فیصلے آئندہ ہوں گے وہ کور کمیٹی کے ذریعے ہی ہوں گے۔

شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ پنجاب ، سندھ ،خیبر پختونخوا کے اراکین بھی آئندہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے کیسز کی سماعت کے دوران عدالتوں میں پہنچیں گی،ہم احتجاج کریں گے،ہم پر  پرچے ٹھوکتے ہیں تو ٹھوکیں،میرے بیان کو جیو ٹی وی پر غلط طریقے سے چلایا گیا 

کہا گیا کہ میں نے کہا ہے کہ گزشتہ دور حکومت میں خیبر پختونخوا میں عربوں روپے کی کرپشن ہوئی،میں نے یہ کہا کہ محمود خان اور پرویز خٹک جیسے پی ٹی آئی سے الگ ہو کر گنگا میں نہا کر پاک صاف ہوگئے؟؟ہم ہر فیصلہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے منظور کرواتے ہیں،پہلے بھی کور کمیٹی فیصلے کرتی تھی اب بھی وہی کرے گی۔

Watch Live Public News