اداکارہ رابعہ بٹ بھی فیصل ایدھی کے ہمراہ فلسطین جانے کی خواہشمند

اداکارہ رابعہ بٹ بھی فیصل ایدھی کے ہمراہ فلسطین جانے کی خواہشمند

ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف اداکارہ رابعہ بٹ انسانی ہمدردی کے تحت فلسطین جانے والے سماجی کارکن فیصل ایدھی کے ہمراہ جانے کے لیے خواہش مند ہیں۔

سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن انسٹاگرام پر انھوں نے فیصل ایدھی کے ساتھ جوڑ کر ایک تصویر شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ میری خواہش ہے میں فیصل ایدھی کے ساتھ جا سکوں۔

رابعہ بٹ نے انسٹاگرام سٹوری میں شیئر کردہ تصویر کے کیپشن میں یہ بھی لکھا کہ فلسطین کے ویزہ کے لیے آج سوچ رہی تھی تاکہ وہاں جا کر فلسطینی بہن، بھائیوں کی مدد کر سکوں۔

یاد رہے کہ عبدالستار ایدھی کے فرزند اور ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے گزشتہ روز فلسطین جانے کا اعلان کیا تھا اور ویزہ کے لیے درخواست بھی جمع کرائی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔