سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد: احتساب عدالت کیجانب سے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اثاثہ جات ریفرنس میں اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے جب کہ عدالت نے تین شریک ملزمان کےخلاف بھی ٹرائل اسحاق ڈارکی گرفتاری تک روک دیا۔ ریفرنس میں شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پرفیصلہ بھی اسحاق ڈار کی گرفتاری سے مشروط ہے۔عدالت کا کہنا تھا کہ جب تک اسحاق ڈارکوگرفتارکرکے پیش نہیں کیا جاتا اس وقت تک ریفرنس کی کارروائی آگے نہیں بڑھے گی۔ بعد ازاں عدالت نے سابق وزیرخزانہ کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔