پبلک نیوز ہیڈلائنز،دوپہر12بجے، 18 نومبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،دوپہر12بجے، 18 نومبر 2021
ڈی جی آئی ایس آئی کی وزارت خارجہ میں شاہ محمود قریشی سےالوداعی ملاقات،وزیرخارجہ نے بطورسربراہ آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدکی پیشہ ورانہ خدمات کوسراہا،نئی تعیناتی کےلیےنیک خواہشات کااظہار سنسنی خیرمشترکہ اجلاس کےبعداسپیکراپوزیشن کےریڈارپرآگئے،اسد قیصرکےخلاف تحریک عدم اعتمادلانےکےلیے مشاورت، حتمی فیصلہ سٹیئرنگ کمیٹی کرےگی،حزب اختلاف کا سپیکر پر پارلیمنٹ اجلاس کےدوران جانبداری دکھانے اورقواعدکونظر اندازکرنےکاالزام بھائی کے انتقال کے باوجود جوائنٹ سیشن میں شرکت پر شیخ رشید کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، وزیر اعظم نے کہا بیماری کے باوجود خیال زمان،احسان اللہ ٹوانہ اورراحت امان اللہ بھٹی نے مشترکہ اجلاس میں شرکت یقینی بنائی حکومت اوورسیزپاکستانیوں کےووٹ کےحق سےپیچھے نہیں ہٹےگی، اپوزیشن عدالت جا نے کی بجائے اسپیکرآفس آئے ،وزیراطلاعات نےکہا شریف اور زرداری فیملی قصہ پاریہ بن چکی ،اب حزب اختلاف میں بھی نئے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے،اپوزیشن تجویز دے ان کے خدشات دور کریں گے کل کی کامیاب قانون سازی کےبعداپوزیشن کی کمرٹوٹ گئی،شہباز گل نےکہااب الیکشن غنڈاگردی اورچالاکی سے نہیں بلکہ عوام سے رابطے پر لڑاجائےگا،آج سےپاکستان میں ایک نیاباب شروع ہورہاہے،اوورسیزپاکستانیوں کو ان کااصل مقام واپس مل گیا الیکٹرانک ووٹنگ مشین، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق اورکلبھوشن سے متعلق بلز پارلیمنٹ سےمنظور، حزب اختلاف کی جماعتوں کی طرف سے پیش کی گئیں ترامیم مسترد، الیکشن ایکٹ2017 میں ترمیمی بل کے حق میں 221اور مخالفت میں 203 ووٹ آئے، اپوزیشن کا شدید احتجاج، ایوان سے واک آؤٹ۔ متحدہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ میں منظورکردہ قوانین کو عدالت میں چیلنج کرنےکا اعلان کردیا، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، بلاول بھٹو اور مولانا اسعدمحمود کی میڈیا سے گفتگو، کہا پارلیمنٹ کی تاریخ کاسیاہ ترین دن ہے، حکومت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تمام روایات کو پیروں تلےروند دیا، ہم نےکہا کہ قواعد پر عمل کیا جائے، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ہماری ایک بات بھی نہیں مانی۔ آرمی چیف کاکھاریاں میں پاک فوج کی تربیتی مشقوں اور وار گیمزکا مشاہدہ،سپہ سالار نےجوانوں کی تیاریوں،پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا،جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا کہ امن کے دور میں حقیقی تربیت جارحیت سے نمٹنے میں مدد دیتی ہے بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیےکرتار پور راہداری سے سکھ یاتریوں کی آمد،بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ چرن جیت سنگھ، صدر پنجاب کانگریس کمیٹی نوجوت سنگھ سدھو سمیت ایک سو گیارہ یاتری کرتارپورکے راستے پاکستان پہنچیں گے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری، قابض فوج نےکلگام میں مزید پانچ کشمیری نوجوانوں کوشہیدکردیا،بھارتی فورسز کے ہاتھوں دوروز میں شہیس ہونے والوں کی تعداد 9ہوگئی پاکستان کی مقبوضہ کشمیرمیں 5 کشمیری نوجوانوں کےماورائے عدالت قتل کی شدیدمذمت، ترجمان دفتر خارجہ نے کہایکم اکتوبرکےبعدسےقابض بھارتی فوج نام نہادسرچ آپریشن میں 30 کشمیری نوجوانوں کوشہید کرچکی ہے لاہور ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا،ائیر کوالٹی انڈیکس 433 ریکارڈ کیا گیا،300 سے زائد اے کیو آئی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہےشہریوں کوسانس لینےمیں دشواری کا سامنا لاہورہائیکورٹ کی پرائیویٹ دفاترمیں 50فیصد حاضری کانوٹیفکیشن جاری کرنےکی ہدایت،پنجاب حکومت ضروری سمجھےتوسرکاری دفاترمیں بھی حاضری آدھی کردے،عدالت کے ریمارکس،سموگ کی روک تھام کےقوانین کی خلاف ورزی پر گرفتاریاں کرنے کا حکم قصورمیں یاسین نے فائرنگ کے کرے بیوی اور بیٹی سمیت 4 افرادکو قتل کردیا،ملزم فرار،پولیس کی بھاری نفری موقع پرموجود،تحقیقات کےلیےکرائم سین ٹیمیں طلب کورونا نے مزید 10 افراد کی جان لے لی،مرنے والوں کی مجموعی تعداد 28 ہزار 638 ہو گئی،24 گھنٹوں میں 460 افراد میں وائرس کی تصدیق،ایکٹو کیسز کی تعداد 22 ہزار 501 ہو گئی امریکی کرنسی 11 پیسے سستی ہو گئی،انٹربینک میں ڈالر 173 روپے 76 پیسے سے کم ہوکر 173 روپے 65 پیسے کاہوگیا، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 30 پوائنٹس کی معمولی تیزی،100 انڈیکس 46 ہزار225 کی سطح پرٹریڈ ہو رہا ہے الیکشن میں شکست کے بعدامریکی کانگریس پرحملے میں ملوث ٹرمپ کے حامی کو 41 ماہ قید کی سزا سنادی گئی،جیکب چانسلے نے اس وقت کے نائب صدر کےدفترمیں گھس کر توڑ پھوڑ کی تھی اور دیوارپرٹرمپ کےمخالفین کےنام پیغام بھی لکھا تھا چین امریکاکوپیچھےچھوڑتےہوئےدنیاکاامیرترین ملک بن گیا،امریکی جریدےبلوم برگ کے مطابق چین کے 120 کھرب ڈالرز کے مقابلے میں امریکہ کے پاس 90 کھرب ڈالرزکی دولت موجود،2 دہائیوں میںعالمی دولت 156 کھرب سےبڑھ کر 514 کھرب ڈالرزتک پہنچ گئی روس کی مداخلت پرآرمینیا اورآذربائیجان میں جنگ بندی پراتفاق،آذربائیجان اورآرمینیاکی افواج کےدرمیان جھڑپوں میں 15 آرمینین فوجی ہلاک ہوئےتھے ،ایک سال قبل بھی روس نےآرمینیا اورآذرجائیجان کے درمیان ثالثی کروائی تھی آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ،ٹاپ 10 میں صرف 2 پاکستانی شامل،بیٹر کی رینکنگ میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار،محمد رضوان ایک درجہ ترقی پاکر پانچویں نمبر پر آگئے، ٹاپ 10 بولرز میں میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں، ایک درجے ترقی کے بعد شاہین شاہ آفریدی کا 11 واں نمبر کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریزکاآغازکل سےہوگا،تینوں میچزڈھاکہ کےشیر بنگلا سٹیڈیم میں کھیلیں جائیں گے ، اب تک 11 میچز میں 9 بار جیت شاہینوں کامقدر بنی،گرین شرٹس برتری قائم رکھنےکےلیے پرعزم
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔