'ہم پاک آرمی میں پروموشن کے نظام پر مضبوط یقین رکھتے ہیں'

'ہم پاک آرمی میں پروموشن کے نظام پر مضبوط یقین رکھتے ہیں'
اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم پاک آرمی میں پروموشن کے نظام پر مضبوط یقین رکھتے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے بیان میں کہا ہے کہ تمام تھری اسٹار جنرلز برابر ہیں اور آرمی کی سربراہی کے مکمل اہل ہیں، آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ کسی صورت بھی سیاسی نہیں ہونا چاہئیے، یہ ادارے کو نقصان پہنچائے گا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی قانون کے مطابق وزیراعظم کریں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔