پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے 18 اکتوبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے 18 اکتوبر 2021
مریم نواز اداروں کے خلاف جو بیانات دے رہی ہیں، پاؤں پر کُلہاڑی ماررہی ہیں، وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں مریم نواز اپنے لیے خود گڑھے کھود رہی ہیں، ن لیگ کی پچھلی حکومت جانے میں بھی مریم نواز کا کردار تھا، کنویں کے مینڈکوں کی سیاست کا دور ختم ہوگیا، پی ڈی ایم مرا ہوا سیاسی ہاتھی ہے، وزیراعظم مہنگائی میں کمی لانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ مہنگائی میں اضافہ ملکی نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے، دنیا میں غیرمعمولی صورتحال پیدا ہوئی ہے، وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس، کہا عالمی سطح پر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، امریکہ کی معیشت میں 10فیصد کمی آئی، بھارت کی معیشت بیٹھ گئی۔ وزیراعظم نے بڑھتی مہنگائی پر اہم اجلاس طلب کرلیا، عوامی ریلیف کے حوالے سے اہم اعلان متوقع، اجلاس میں عوامی مشکلات کے تدارک کے لیے اقدامات پر غور کیا جائے گا، ملک میں بجلی کے بعد پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت عوامی ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ شوکت ترین وزیرخزانہ سے مشیر خزانہ بن گئے، صدر مملکت کی منظوری سے نوٹی فکیشن جاری، وزارت خزانہ کا قلمدان وزیراعظم عمران خان کے پاس ہوگا۔ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا،مولانا فضل الرحمٰن صدارت کریں گے،ذرائع کے مطابق ملک میں مہنگائی اور افراط زر کی صورتحال پر اہم فیصلے متوقع،انتخابی اصلاحات،الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا مجوزہ استعمال اور نیب آرڈیننس پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔