پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،18ستمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،18ستمبر 2021
افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے نیا آئینی اساسی ڈھانچہ جاری کردیا، سرکاری مذہب اسلام ہوگا، تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ تمام مسائل پُرامن طریقے سے حل کیے جائیں گے، افغانستان کی عوام کو بنیادی انسانی حقوق اور انصاف یکساں طور پر حاصل ہوگا۔ وزیراعظم کا افغان طالبان کے ساتھ بات چیت شروع کرنے کااعلان، عمران خان نے کہا ہےکہ اجتماعی حکومت پر بات چیت ہوگی، تاجک،ہزارہ اورازبک برداری کو حکومت کا حصہ بنانےپر زور دیا جائے گا، 40 سالہ تنازعہ کےبعد تمام فریقین کی شمولیت پرامن اورمستحکم افغانستان کی ضامن ہوگی۔ سکیورٹی خدشات کا بہانہ بناتے ہوئے پاکستان میں سیریز ختم کرنے والی کیوی ٹیم کو وطن واپسی کےلئے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچادیا گیا، نیوزی لینڈ کے25 رکنی اسکواڈ کو انتہائی سخت سکیورٹی میں لے جایا گیا، نیوزی لینڈ کی ٹیم چارٹرڈ طیارے سے کچھ ہی دیر بعد واپس روانہ ہوگی، اسکواڈ کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود بھی کشکول لے کر پھرتے ہیں، سیالکوٹ میں صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کا ورکرز کنونشن سے خطاب، کہا عمران خان کہتے تھے کہ ڈالر ایک روپیہ بھی بڑھ جائے تو سمجھ لو وزیراعظم چور ہے، سوا تین برسوں میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، آج 50لاکھ لوگ بےروزگار ہوچکے ہیں، اگلے الیکشن میں ن لیگ پورے ملک میں میدان مارے گی۔ قوم کومہنگائی سے نجات چاہیے توپی ٹی آئی حکومت کو گھر بھیجنا ہوگا، بجلی کے بلوں میں انکم ٹیکس کے نفاذ پر بلاول بھٹو کا ردعمل، کہا عمران خان نے مہنگائی کو پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بنادیا ہے ،35 فیصد تک انکم ٹیکس کے نفاذ کے بعد پانی سر سے اونچا ہوچکا ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔