پبلک نیوز: ٹھٹھہ سجاول پل پر لاکھوں روپے مالیت کے بجلی کے35 پول نامعلوم چور لے آڑے۔ پل دو ارب ستر کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پل کی درمیانی دیوار پر 80 سے زائد بجلی کے پول نصب کر کے انہیں روشن کردیا گیا تھا۔ نامعلوم چوروں نے پل کی درمیانی دیوار سے 35 پول اور لائٹس چوری کر لے ہیں۔ تاحال کسی بھی ادارے کی جانب سے اس جانب توجہ نہ دینے کے باعث پولیس بھی خاموشی تماشائی بنی ہوئی ہے۔ تھر کول اتھارٹی کی جانب سے دریائے سندھ پر ایک کلومیٹر پل کی تعمیر 2017 میں مکمل کی گئی تھی۔