5 سے 12 سال کے بچوں کی کورونا ویکسین مہم کا آغاز کل سے ہوگا

5 سے 12 سال کے بچوں کی کورونا ویکسین مہم کا آغاز کل سے ہوگا
اسلام آباد: ملک بھر میں 5 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کو کورونا سے بچاو کی ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز کل سے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت کے مطابق 5 سے12سال کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی اپیل کی گئی ہے۔ بچوں کو کورونا سے بچانے کیلئے ویکسینیشن کروانا بہت ضروری ہے۔ مہم کے دوران اسلام آباد، پنجاب اور سندھ میں کورونا ویکسین بچوں کو لگائی جائے گی۔ کورونا ویکسین لگانے کی یہ مہم 19 ستمبر سے شروع ہوگی اور یہ ویکسینیشن مہم 24 ستمبرتک جاری رہے گی۔ خیال رہے کہ بچوں کو والدین کی رضا مندی سے ہی اسکولوں میں ویکسین لگائی جائے گی، والدین بچوں کو قریبی ویکسینیشن سنٹرز سے بھی ویکسین لگوا سکتے ہیں۔بچوں کو بھی کورونا ویکسین کی دو ڈوز لگائی جائیں گی ۔ دوسری خوراک پہلی خوراک کے 21 دن بعد لگائی جائے گی۔ بچوں کی ویکسینیشن کے لئے نادرا میں اندراج کروانا بھی ضروری ہوگا اور ب فارم کے ذریعے سے بچوں کی ویکسینیشن کی انٹری کروائی جائے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔