پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،19 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،19 اپریل 2021
پاکستان میں کورونا سے مزید 73 اموات، مجموعی تعداد 16 ہزار 316 ہوگئی، 24 گھنٹوں کےدوران 5 ہزار 152نئے کیس رپورٹ، فعال کیسز بڑھ کر 82 ہزار 276 تک جاپہنچے، 6 لاکھ 62 ہزار 845 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں مفتی منیب الرحمان نے لاہور واقعے کے خلاف آج ملک گیر پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا، تمام گرفتار افرادکو فوری طور پر ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے اور ایف آئی آرز ختم کرنے کا مطالبہ، کراچی میں تاجر اور ٹرانسپورٹرز کا بھی حمایت کا اعلان ، کراچی بار کا یوم سیاہ منانے کا فیصلہ،سی این جی اسٹیشنز اور پٹرول پمپ بھی بند رہیں گےمولانا فضل الرحمان نے مفتی منیب الرحمن کی پہیہ جام ہڑتال کی کال کی حمایت کر دی، پریس کانفرنس میں کہا غیرآئینی حکومت کو نہیں مانتے ،اب بھی وقت ہے معاملات کو سنبھال لیں ،ناموس رسالت پر حملے برداشت نہیں کئے جائیں گےملک میں 9 ویں 12 جماعت تک تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز،حکومت کا پہلی سے آٹھویں تک اسکول عید تک بند رکھنے کا فیصلہ، شفقت محمود کہتے ہیں جامعات میں داخلے امتحانات کے نئے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جائیں گے، اے اور او لیول امتحانات میں تاخیر یا منسوخی نہیں ہوگی۔

Watch Live Public News