پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،19 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،19 اپریل 2021
حکومت اورکالعدم جماعت کاعشق رسول کاطریقہ مختلف ہے،کیافرانسیسی سفیرکو نکالنےسےگستاخی رک جائےگی؟وزیراعظم کاقوم سےخطاب میں سوال،کہافرانس سےتعلقات توڑنےکامطلب یورپ سےتعلقات ختم کرناہے،احتجاجی مظاہروں سےفرانس کوتونہیں،لیکن پاکستان کوضرورنقصان ہوگا۔بدقسمتی سے چند سیاسی، دینی پارٹیز اسلام کا غلط استعمال کرکے ملک کو نقصان پہنچاتی ہیں، وزیراعظم عمران خان کا مارگلہ ہائی وے کی سنگ بنیاد تقریب سے خطاب، کہا اپنے ملک میں مظاہرے اور توڑ پھوڑ کرنے سے مغرب کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، ایسی مہم چلائیں گے کہ دنیا میں کوئی نبی کریم کی شان میں گستاخی نہ کرے۔ناموس رسالتﷺ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں وفاقی حکومت نے مذہبی جماعت کے ساتھ معاہدہ کرکے غلط کیا، سندھ میں مذہبی جماعتوں سے بھی رابطے کئے ہیں، ہمارے کسی عمل سے دوسروں کو مشکلات نہیں ہونی چاہئیں، کوئی شخص اپنی مرضی سے دکان بند کرنا چاہتا ہے تو اسے نہیں روکا جائے گا۔سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی کےخلاف غیرقانونی بھرتیوں کا معاملہ، نیب نے انکوائری بند کرنے کےلیے احتساب عدالت سے رجوع کرلیا، مرکزی ملزمان وفات پاچکے ہیں، انکوائری بند کی جائے، نیب کی عدالت سے استدعا، چوہدری پرویزالہی سمیت دیگر کےخلاف79 غیرقانونی بھرتیوں کی انکوائری زیرالتوا تھی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔