باؤلنگ کوچ وقار یونس کا آسٹریلیا روانگی کا فیصلہ

باؤلنگ کوچ وقار یونس کا آسٹریلیا روانگی کا فیصلہ

لاہور (پبلک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس کا آسٹریلیا روانگی کا فیصلہ، دورہ زمبابوے کے لیے قومی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وقار یونس کو اہلیہ کی سرجری کے باعث فوری طور پر آسٹریلیا روانہ ہونا پڑ رہا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ آج زمبابوے سے روانہ ہوں گے۔ وقار یونس کی اہلیہ کی سرجری رمضان کے بعد ہوگی۔ آسٹریلیا داخلے کے لیے لازمی 14 روزہ قرنطینہ کے باعث وقار یونس کو جلد آسٹریلیا روانہ ہونا پڑ رہا ہے۔

وقار یونس اب دورہ زمبابوے کے لیے قومی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ وہ آسٹریلیا سے پاکستان واپسی پر دوبارہ قومی ٹیم کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔