(ویب ڈیسک ) سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 500 رو پے اضافے سے 2 لاکھ 50 ہزار 700 رو پے ہوگئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 14 ہزار 935 روپے ہوگئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 2780 رو پے پر مستحکم رہی۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالرز اضافے سے 2400 فی اونس ہوگیا ۔