پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،19 اگست 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،19 اگست 2021
نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کی یاد میں ملک کے چھوٹے اور بڑے شہروں میں ماتمی جلوس نکالے جارہے ہیں، مجالس میں شہدائے کربلا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش، سکیورٹی کے سخت انتظامات، کئی شہروں میں موبائل فون سروس بند کردی گئی۔ ملک بھر میں یوم عاشورعقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، ہر شہر، شہرِ کربلا دکھائی دے رہاہے، فضائیں غم حسین میں سوگوار ہیں، قریہ قریہ، نگر نگر غم حسینؑ میں ڈوبا ہواہے، آج فاطمہ سلام اللہ علیہ کے لعل کو آخری پُرسہ دیا جارہا ہے۔ شہدائے کربلا کوہدیہ عقیدت پیش کرنےکےلئے آج دسویں محرم الحرام کی مناسبت سے ملک بھر میں جلوس نکالے جارہے ہیں، غم حسینؑ میں عزاداران کی نوحہ خوانی پر ماتم داری اورزنجیر زنی، جگہ جگہ سبیلیں اور لنگر کا بھی اہتمام۔ لاہور میں 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد، روایتی راستوں پر گامزن، کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد، روایتی راستوں پر رواں دواں، راولپنڈی سے شبیہہ ذوالجناح اور علم کے جلوس امام بارگاہ عاشق حسین سے برآمد، امام بارگاہ حفاظت علی شاہ اورکرنل مقبول حسین کالج روڈ سے بھی جلوس شامل۔ صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ یوم عاشورنہایت عظمت اور احترام کا حامل ہے،شہادت امام حسین امت مسلمہ کے لئے عظیم درس ہے،ہمیں بھی قربانی اور ایثار کاجذبہ پیدا کرنا ہوگا، وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ نواسہ رسول نے یزید کے جبرواستعداد اور ظلم کو ماننے سے انکار کیا،امام عالی مقام نے شہادت قبول کرلی لیکن ظلم کے سامنے سر نہ جھکایا، کہا باطل جتنا بھی عروج پر ہو، اسے مٹنا ہی ہوتا ہے

Watch Live Public News